Tasmi_writes

Add To collaction

10-Dec-2023-کامیابی کیا ہے۔۔۔؟؟

کامیابی کیا ہے۔۔۔؟؟

آج پھر وہ یونی گراؤنڈ کے اسی بینچ پر اکیلی تنہا اداسی بیٹھی تھی جہاں وہ کچھ دنوں سے بیٹھی نظر آتی تھی اور کسی گہری سوچ میں معلوم ہوتی تھی اور اسکے چہرے پر الجھن کے آثار صاف نمایا تھے جیسے وہ جس کی تلاش میں تھی وہ اسے نہیں مل رہا تھا اور اسے تسلی نہیں مل رہی تھی کہ دفتعاً کوی اس کے ساتھ آ کر بیٹھا۔


ہیلو آپ ایسے کیوں بیٹھی ہیں"میم مریم اس کے ساتھ بیٹھتے بولی تو وہ چونکی۔


سو۔۔۔سوری مس آپ۔۔"وہ بےربط جملے ہی بول پای۔


ہاں وہ میں کچھ دنوں سے آپ کو دیکھ رہی آپ یہاں بیٹھی ہوتی ہیں کوی پریشانی ہے کیا"میم مریم نرمی سے بولی۔

 نہیں مس وہ بس ایسے ہی"وہ سنبھل کر بولی۔
دیکھو ندا۔۔اگر کوئی بات ہے کوئی پریشانی ہے تو آپ مجھ سے شںٔیر کر سکتی ہیں ٹیک می ناؤ"میم مریم نرمی اور تحکم سے بولی تو وہ تھوڑی ڈھیلی ہوئی۔
ہاں مس وہ ایکچوالی نا میری ایک باجی ہے میں نے ان سے قرآن پڑھا ہوا ہے "وہ رک رک کر بولی۔
ہاں تو "وہ دھیان سے اسکی بات سنتے بولی تو وہ آگے بتانے لگی۔
کچھ دن پہلے میں ان کے پاس ایک مسلہ لے کر گئی جسکے جواب میں انہوں نے پوچھا کہ کامیابی کیا ہے اور جب میں اس کا جواب ان کو دونگی تو میرا جواب بھی مجھے مل جائے گا لیکن۔۔"اس نے بولتے بولتے گہری سانس لی۔
لیکن کیا"میم مریم بولی تو اس نے نظریں جھکا لی۔
لیکن پچھلے کچھ دنوں سے میں یہ سوال اپنی تمام فرینڈز اور فیملی سے پوچھ چکی ہوں سب کا یہی کہنا ہے کہ تعلیم جوب اچھا گھر اچھی کولیفکیشن اور لائف میں ایک اونچے عہدے پر پہنچ جانا اور شادی وغیرہ کامیابی ہے جبکہ میں یہ جواب اپنی باجی کو دے چکی ہوں اور وہ اس کا انکار کر چکی ہیں"وہ اداسی سے بولی۔
اوو بس اتنی سی بات ہے اور آپ اتنا پریشان ہو رہی"میم مریم نرم سی مسکراہٹ سے بولی تو وہ حیرت سے انہیں دیکھنے لگی۔
میم یہ اتنی سی بات نہیں ہے اس کے جواب پر میری زندگی اٹکی ہوئی ہے"وہ بےبسی سے بولی۔
میں آپ کو سہی جواب دوں ندا"میم مریم اس کے ہاتھ پر اپنا ہاتھ رکھتے نرمی سے بولی تو وہ چونک کر انہیں دیکھنے لگی۔
آپ کیسے میم"وہ الجھن سے بولی۔
کیوں میں نہیں دے سکتی کیا "میم مسکرا کر بولی۔
نہیں میرا مطلب آپ کو کیسے پتا "وہ بے چینی سے بولی۔
دیکھو مریم مجھے بھی اسکا جواب پہلے نہیں پتا تھا لیکن پھر زندگی نے دے دیا چلو میں بتاتی ہوں"میم مریم مسکرا کر بولی اور سامنے دیکھنے لگی تو ندا بھی ان کی طرف دیکھتی توجہ سے انکی بات سننے لگی۔
تمہارا سوال یہی ہے نہ کہ کامیابی کیا ہے (what is success)ہے نہ"میم مریم نے ایک نظر اسے دیکھا تو اس نے اثبات میں سر ہلا دیا تو وہ دوبارا سامنے دیکھنے لگی۔
لوگوں کا یہی ماننا ہے کہ کامیابی ان ہی سب چیزوں میں ہے جو ابھی آپنے بتایا لیکن دراصل یہ سب تو فیک ہے ارضی ہے آج ہے کل ختم ہو جائے گی لیکن اصل کامیابی وہی ہے جو تاقیامت حشر کے دن آپ کے ساتھ ہو"میم مریم بولی تو اس نے ناسمجھی سے انہیں دیکھا تو وہ وضاحت کرنے لگی۔
دیکھو میں تمہیں ایک مثال دیتی ہوں دو لوگ ہیں دونوں ہی بھائی ہیں ان میں سے بڑے بھائی نے خوب دولت کمائی اور وہ دولت کمانے میں اتنا اندھا ہو گیا کہ اسے جائز اور ناجائز کا فرق بھول گیا لیکن اس نے دولت بھی کما لی اور ایک بڑا سا گھر بھی لے لیا اور ایک اچھی سی بیوی بھی لے آیا اب اس کے پاس سب کچھ ہے جسے دیکھ کر وہ سماج میں کہہ سکتا ہے کہ وہ کامیاب ہے لیکن اس کے برعکس اس کا جو چھوٹا بھائی ہے وہ بہت غریب ہے اس کے پاس اتنا پیسہ نہیں کہ شاندار گھر لے سکے اس کا گھر بھی کراے کا ہے اور اس کی شادی بھی اس کے جیسی ہی غریب لڑکی سے ہوئی لیکن دونوں ہی اللّٰہ والے ہیں مطلب کہ ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں اس کی حمد و ثنا کرتے ہیں اور جتنا ملتا ہے اسی میں خوش ہوکر کھاتے ہیں اور بچو کو کھلاتے ہیں لیکن ان کے پاس ایسی کوئی چیز نہیں ہے جسے دیکھ کر اسکا بڑا بھائی کہہ سکے کہ اسکی طرح اسکا چھوٹا بھائی بھی کامیاب ہے لیکن اب بڑے بھائی کا انتقال ہو گیا اب یہ بتاؤ کہ جسے وہ کامیابی کہتا تھا اسکی مال دولت بیوی بچے کیا ان میں سے کوئی اس کے کام آیا نہیں نا اور چونکہ اس نے اپنی زندگی صرف مال و دولت کمانے میں صرف کر دی اور اسنے کوئی عبادت نہیں کی تب تو وہ جہنمی ہوا نہ اور اب یہ کیسے کامیابی ہوئی جو آپ کو دوزخ کی طرف لے گئی۔۔ہہممم"میم مریم اپنی بات بول کر اسکی طرف دیکھنے لگی جو کسی گہری سوچ میں ڈوبی معلوم ہوتی تھی۔
ندا۔۔"میم مریم نے اسے ہلایا تو وہ چونکی۔
میم اسکا مطلب کہ یہ جو ہم دن بھر دولت کماتے ہیں اچھی کوالیفیکیشن لےتے ہیں یہ سب عارضی ہے یہ کامیابی نہیں ہے بلکہ اللہ کی عبادت کرنا اسکی رضا میں راضی ہونا اور۔۔اور ہر پل اسکا شکر ادا کرنا اور صبر سے کام لینا یہ سب اصل کامیابی ہے"ندا رک رک کر بولی جبکہ اس کے چہرے سے خوشی پھوٹتی معلوم ہوتی تھی جیسے اسے اسکا جواب مل گیا۔
ہاں ندا لیکن اسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ دنیا سے کٹ جاؤ بلکہ دنیوی کام ویسے ہی کرو جیسے کرتی ہو بس ساتھ میں اس پاک ذات کا حکم بھی مانو اور اس کے احکام کے اندر رہ کر کرو جو بھی کرنا ہو لیکن دنیا سے کٹ کے کر صرف عبادت میں نہیں لگ جانا ورنہ لوگ آپ کو بھول جائیں گے اور آپ اس دنیا کی بھیڑ میں روند دی جاؤ گی"میم مریم اسے رسان سے سمجھاتے ہوئے بولی۔
شکریہ مس مجھے میرا جواب مل گیا میری باجی نے بلکل سہی کہا تھا اگر میں نے اس کا جواب ڈھونڈ لیا تو مجھے میرا بھی جواب مل جائے گا"ندا خوشی سے انکا ہاتھ تھامتے ہوئے بولی۔
اٹس مای پلیزر ڈںٔیر اور اگر کبھی کوئی ایسی پروبلم پیش آے تو مجھے ضرور بتانا"میم مریم مسکرا کر بولی تو وہ بھی مسکرا دی۔
میم آپ کو معلوم نہیں کہ آپ نے میری کتنی بڑی پروبلم سولو کر دی ہے آپ کا بہت بہت شکریہ مس"ندا عقیدت سے انکا ہاتھ چومتے ہوئے بولی اور بینچ سے اٹھ کھڑی ہوئی۔
کوئی بات نہیں ندا میرے لیے یہی خوشی کی بات ہے کہ میں آپ کے کسی کام آ سکی خیر آپ کس چیز کے جواب میں یہ جواب تلاش کر رہی تھی"میم مریم اسے جاتے دیکھ جلدی سے وجہ پوچھ بیٹھی۔
میم میں کالج کے بعد اچھی کوالیفیکیشن کے لیے لندن جانا چاہتی تھی کیونکہ میں لائف میں کامیاب ہونا چاہتی تھی ایک مقام چاہتی تھی جس کے سلسلے میں میں عاںشہ باجی کے پاس گئی تھی تو انہوں نے مجھے یہ سوال دیا اور مجھے اب اسکا بھی جواب مل گیا اور اپنا بھی اور ویسے بھی ضروری تو نہیں نا کہ جب کسی دوسرے ملک سے تعلیم حاصل کرونگی تو تبھی میں کامیاب ہونگی کامیاب تو میں اس ملک میں اور اس شہر میں رہ کر بھی ہو سکتی ہوں اور ویسے بھی مجھے یہ سب تعلیمی ریکوڈ اور شہرت تو لے کر قبر میں نہیں جانا مجھے تو اپنی عبادت لے کر جانا ہے تو پھر کیا فرق پڑھتا ہے کہ میں کہاں سے تعلیم حاصل کروں"ندا نے مسکرا کر کہا اور آگے بڑھ گئی اب اسے پتا چل گئی تھی کہ وہ کتنی غلط تھی اور اسنے اپنے والدین سے کتنی بدتمیزی کی تھی لیکن اب نہیں وہ سمجھ گئی تھی اب اسے اپنی غلطی سہی کرنا ہے اور جس طرح سے میم مریم نے کہا اسے اس طرح سے کامیاب ہونا ہے۔۔۔

   14
0 Comments